مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس کامظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال، ایک نوجوان شدید زخمی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس کامظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال، ایک ...

  

 سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی پولیس کی طرف سے ضلع بارہمولہ میںپرامن مظاہرین پر پیلٹ بندوق سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع بارہمولہ کے علاقے پلہالن میں لوگوں نے سڑکوں پر آکر آزادی کے حق میں مظاہرے کیے ۔ بھارتی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پیلٹ بندوقوں کا استعمال کیا ۔جس کے باعث سجاد احمد نامی ایک نوجوان سینے میں پیلٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی نوجوان کو صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ سرینگر منتقل کیا گیا۔ لوگوں نے بانڈی پورہ، بارہمولہ اور کولگام کے علاقوںمیں بھی بھارت مخالف مظاہرے کیے ۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔

مزید :

عالمی منظر -