سرینگر :کشمیر یونیورسٹی کے اساتذہ نے الیکشن ڈیوٹی دینے سے انکار کر دیا

سرینگر :کشمیر یونیورسٹی کے اساتذہ نے الیکشن ڈیوٹی دینے سے انکار کر دیا

  

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کشمیر یونیورسٹی کے اساتذہ نے بھارتی پالیمنٹ کیلئے سرینگر کے انتخابی حلقہ میں 30اپریل کو ہونے والے نام نہاد انتخابات میں ڈیوٹی دینے سے انکار کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے سرینگر کے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کے نام ایک خط میں اساتذہ کے مصروف ہونے کے سبب انہیں الیکشن ڈیوٹی سے چھوٹ دینے کی استدعا کی ہے۔ رجسٹرار یونیوسٹی نے اگرچہ کئی آفیسروں کی ڈیوٹی سے چھوٹ کی وجہ ناسازی طبیعت، جسمانی معذوری، سرکاری کام اور دیگر و جوہات بیان کی ہیں تاہم یونیورسٹی انتظامیہ کے ایک آفیسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ متعدد اساتذہ نے الیکشن عمل کا حصہ بننے نے صاف انکار کیا ہے۔ بھارتی الیکن کمیشن نے 300 سے 400 نان ٹیچنگ سٹاف کے علاوہ کم ازکم 60 اساتذہ کوجن میں سے اکثر اسسٹنٹ پروفیسر ہیں الیکشن ڈیوٹی کیلئے طلب کیا تھا۔ 

مزید :

عالمی منظر -