بھارتی بورڈ نے قومی سلیکٹرزکے غیر ملکی دوروں پر پابندی عائد کردی
نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے قومی سلیکٹرزکے غیر ملکی دوروں پر پابندی عائد کردی۔بی سی سی آئی کے اعلامیہ کے مطابق بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے قومی سلیکٹرزکے غیر ملکی دوروں پر پابندی عائد کردی ہے ۔اب کوئی سلیکٹر بھارتی ٹیم کے دورے کے دوران بیرون ملک نہیں جائے گا۔سلیکٹر کو صرف ملک میں ہونے والے میچز کے دوران ملکی سفر کے اخراجات بورڈ کی جانب سے دیئے جائیں گے ۔
سلیکٹر زٹی وی پر بیٹھ کر کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے سکتے ہیں۔