پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کا اہم اجلاس آج لاہور میں ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کا اہم اجلاس آج لاہور میں ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی اےن پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کا اہم اجلاس آج پی سی بی ہیڈکوارٹرز لاہور میں ہوگا جس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین جم سیٹھی کریں گے ۔اجلاس میں پاکستان کرکٹ کے امور اور آئی سی سی کے اجلاس کے فیصلوں کے بارے میں غورکیا جائے گا۔نجم سیٹھی آئی سی سی کے اجلاس میں پاکستانی موقف کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت سے کمیٹی کو آگاہ کریں گے ۔
کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کی تشکیل، ٹیم ، کپتان اور کوچز کے حوالے سے تجاویز پر بھی فیصلوں کا امکان ہے۔