پاکستان آرمی کے محمد طارق نے اسلام آباد میراتھن ریس جیت لی

پاکستان آرمی کے محمد طارق نے اسلام آباد میراتھن ریس جیت لی

  

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان آرمی کے محمد طارق نے اسلام آباد میراتھن ریس جیت لی۔ نان پروفیشنل کیٹیگریز میں اسلام آباد کے محمد زاہد فتحیاب رہے۔ اتوار کو اسلام آباد ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان ڈے 10 کلومیٹر دوڑ میں فیصل مسجد سے شروع ہو کر زیرو پوائنٹ سے گزرتی ہوئی پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوئی۔ ایونٹ میں ملک بھر سے 155 ایتھلیٹس نے حصہ لیا جبکہ پروفیشنل کیٹیگری میں 42 ایتھلیٹس نے شرکت کی جن میں سے پاکستان آرمی کے محمد طارق نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی، واپڈا کے فرحان احمد نے دوسری جبکہ آرمی کے محمد ظہیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تینوں پوزیشن ہولڈرز کو بالترتیب 25، 20 اور 15 ہزار روپے نقد انعامات دیئے گئے۔ اسی طرح نان پروفیشنل کیٹیگری میں اسلام آباد کے محمد زاہد نے پہلی، اسلام آباد ہی کے حافظ نے دوسری جبکہ مری کے فیضان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 6 ہزار نقد انعام دیا گیا۔ اسی طرح ٹاپ 10 پوزیشنیں حاصل کرنے والوں میں بھی نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔ ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ایتھلیٹس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد ظفر اور اسلام آباد ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر سلطان محمود ستی تھے جنہوں نے دونوں کیٹیگریز میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والوں میں نقد انعامات تقسیم کئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -