الیز کارنیٹ اور کمیلا گریگوری کیٹوویس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں
کیٹوویس (اے پی پی)الیز کارنیٹ اور کمیلا گریگوری نے کیٹوویس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پولینڈ کے شہر کیٹوویس میں جاری خواتین ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس کی الیز کارنیٹ نے ٹاپ سیڈ پولینڈ کی اگنیسکا راڈونسکا کو اپ سیٹ شکست دے کر پہلی بار ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی۔ الیز کارنیٹ کی جیت کا سکور 0-6 ، 6-2 اور 6-4 رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میں اٹلی کی کمیلا گریگوری نے سپین کی کارلا سریز نوارو کو 7-6 اور 6-4 سے شکست دے کر فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔