گلریمو گریشیا لوپز اور مارسیل گرینولرز نے گرینڈ پری حسن ٹو کے فائنل میں جگہ بنا لی

گلریمو گریشیا لوپز اور مارسیل گرینولرز نے گرینڈ پری حسن ٹو کے فائنل میں جگہ ...

  

کاسابلانکا (اے پی پی)گلریمو گریشیا لوپز اور مارسیل گرینولرز نے گرینڈ پری حسن ٹو ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مراکش کے شہر کاسابلانکا میں جاری مینز کلے کورٹ ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سپین کے گلریمو گریشیا لوپز نے ہم وطن حریف روبرٹو بینا کو سخت مقابلے کے بعد 6-2 ، 6-7 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔

ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں سپین ہی کے مارسیل گرینولرز نے ارجنٹائن کے فیڈریکو ڈیل بونس کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی فائنل میں جگہ بنائی۔ مارسیل کی جیت کا سکور 6-1 اور 6-4 رہا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -