معین خان چیف سلیکٹر کے مضبوط امیدوار ،پی سی بی نے رابطہ کرلیا

معین خان چیف سلیکٹر کے مضبوط امیدوار ،پی سی بی نے رابطہ کرلیا

  

لاہور(اے این این ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ماضی کے عظیم وکٹ کیپر راشد لطیف کے انکار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ پھر قومی کوچ اور سلیکٹر کی تلاش میں لگ گیا۔ بورڈ نے معین خان سے بھی رابط کر لیا ہے ۔معین خان پر قسمت کی دیوی اورپی سی بی کے چیئرمین دونوں مہربان ہیں، ایک معاہدہ ختم ہوتا ہے، دوسرا شروع ہوجاتاہے لیکن کم ہی مدت میں معین خان نے ہر ذمہ داری میں خود کومنوا بھی لیا ہے، ہیڈ کوچ اور ٹیم منیجرکے بعد اب وہ چیف سلیکٹر بننے کے بھی مضبوط امیدوار ہوگئے ہیں۔ راشد لطیف کی جانب سے چیف سلیکٹر کاعہدہ سنبھالنے سے معذرت کے بعد اب بورڈ کی نظریں معین خان پر ہیں جبکہ ساتھ ہی انہیں منیجر بنائے جانے پربھی غور ہورہا ہے۔ دوسری طرف سابق فاسٹ بولر وقار یونس کو ہیڈ کوچ کا عہدہ سونپے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اس سلسلے میں دونوں سابق کپتانوں سے رابطہ کرلیا ہے، تاہم ابھی تک معاملات حتمی شکل تک نہیں پہنچ پائے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -