یو ایس اوپن، نکولس الماگرو اور فرنانڈو ورڈاسکو فائنل میںپہنچ گئے سپین کے ورڈاسکو نے کولمبیا کے سانتیاگو گیرالڈو کو فائنل میں جگہ بنائی

یو ایس اوپن، نکولس الماگرو اور فرنانڈو ورڈاسکو فائنل میںپہنچ گئے سپین کے ...

  

ہوسٹن (سپورٹس ڈیسک) نکولس الماگرو اور فرنانڈو ورڈاسکو نے یو ایس مینز کلے کورٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق ہوسٹن میں جاری یو ایس ٹینس چیمپئن شپ میں فورتھ سیڈ سپین کے ورڈاسکو نے کولمبیا کے سانتیاگو گیرالڈو کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4 اور 7-5 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں امریکا کے سام قیوی کمر کی تکلیف کی وجہ سے دستبردار ہوگئے، اس طرح تھرڈ سیڈ سپین کے نکولس الماگرو نے بغیر میچ کھیلے فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -