سرگودھا ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے انتخاب کےلئے ٹرائلز کل ہوں گے

سرگودھا ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے انتخاب کےلئے ٹرائلز کل ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرگودھا (اے پی پی) سرگودہا ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز (کل) منگل کو سرگوددھا سپورٹس سٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔ اس حوالے سے کوارڈینیٹر ڈی سی اے سرگودھا امجد سہیل نے بتایا ہے کہ یکم ستمبر 1995 کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی ٹرائلز میں شرکت کے اہل ہوں گے۔ خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی دو عدد تصدیق شدہ تصاویر ،تعلیمی اسناد، اصل ب فارم اور والد کے شناختی کارڈ کی مصدقہ فوٹو کاپی ہمراہ لائیں۔ سفید کرکٹ کٹ اور دیگر سامان بھی ساتھ لائیں۔ امجد سہیل نے بتایا کہ منتخب ٹیم ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر ۔19 ٹورنامنٹ میں سرگوددھا کی نمائندگی کرے گی ۔ ٹورنامنٹ 25 اپریل سے شروع ہو رہا ہے۔