پی سی بی کا آئندہ ماہ ایبٹ آباد میں قومی ٹیم کاکنڈیشنگ کیمپ لگانے کا فیصلہ

پی سی بی کا آئندہ ماہ ایبٹ آباد میں قومی ٹیم کاکنڈیشنگ کیمپ لگانے کا فیصلہ

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ ایبٹ آباد میں قومی ٹیم کاکنڈیشنگ کیمپ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ ماہ ایبٹ آباد میں قومی ٹیم کا تین ہفتوں کا طویل کنڈیشنگ کیمپ لگانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ۔ کیمپ کے دوران دستیاب کھلاڑیوں کو بیٹنگ، باﺅلنگ اور خاص طور پر فیلڈنگ کی تربیت دی جائے گی۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچزکھلاڑیوں کی ٹریننگ کریں گے۔تربیتی کیمپ میں نئے غیر ملکی فیلڈنگ کوچ اور ٹرینر کی خدمات ھاصل کی جائیں گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -