ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر ڈیرن پوویل کل 36ویں سالگرہ منائیں گے
لندن(اے این این)ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر ڈیرن پوویل (کل) منگل کو اپنی 36ویں سالگرہ منائیں گے ۔ وہ 15اپریل 1978کو ویسٹ انڈیز کے شہر جمیکا میں پیدا ہوئے ۔ انہوںنے اب تک ویسٹ انڈیز کی ٹیم جانب سے 37ٹیسٹ،55 ایک روزہ اور 5ٹوئنٹی 20میچز کھیلے ہیں ۔ ٹیسٹ میچز میں 407رنز اور 85وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ ایک روزہ کرکٹ میں 118رنز اور 71کھلاڑیوں کا شکار کیا ۔ ٹوئنٹی 20کرکٹ میں ایک رن اور 2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کے آل راﺅنڈر نے اپنے کیرئر کا پہلا ٹیسٹ میچ 21سے24جون2012تک نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جبکہ آخری ٹیسٹ میچ 6سے 10مارچ 2009 تک انگلینڈ کے خلاف کھیلا ۔ پہلا ایک روزہ میچ 3دسمبر 2002کو بنگلہ دیش کیخلاف کھیلا جبکہ آخری ایک روزہ میچ 20مارچ2009کو انگلینڈ کے خلاف کھیلا ۔ اپنے کیرئر کا پہلا ٹوئنٹی 20میچ 28جون 2007کو انگلینڈ کیخلاف کھیلا جبکہ آخری ٹوئنٹی20میچ 16دسمبر 2007کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا ۔