صبح نو ایرتھ ڈے قومی ویمن اینڈ جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ \ 21 اپریل سے شروع ہو گی
اسلام آباد (اے پی پی) صبح نو ایرتھ ڈے قومی ویمن اینڈ جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ (کل) منگل سے پی ٹی ایف کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ صبح نو کی چیئرپرسن شاہدہ کوثر فاروق نے کہا ہے کہ ایونٹ کے انعقاد کا مقصد ملک میں اس کھیل کو گراس روٹ لیول پر فروغ دینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایونٹ کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے اور مختلف کیٹگریز کے مقابلوں کی فاتح کھلاڑیوں میں تقسیم کی جائے گی۔ چیمئپن شپ میں مرد و خواتین کھلاڑیوں کے درمیان ویمنز سنگلز، ویمنز ڈبلز، جونیئرز انڈر 18 سنگلز، انڈر 18 ڈبلز اور انڈر 14 سنگلز کے مقابلے ہوں گے۔ مہوش چشتی کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ چیمپئن شپ میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ ریفری شہزاد اختر علوی سے رابطہ کریں