سینٹرل گاﺅٹینگ اوپن سکواش کا آغاز آج ہو گا

سینٹرل گاﺅٹینگ اوپن سکواش کا آغاز آج ہو گا

  

جوہانسبرگ (سپورٹس ڈیسک) عاشور سینٹرل گاﺅٹینگ اوپن سکواش ٹورنامنٹ آج سے جنوبی افریقہ میں شروع ہو گا۔ 5 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں دنیا کے مختلف ممالک کے کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ایونٹ میں پاکستان کے چھ کھلاڑی بھی قسمت آزمائی کریں گے۔ ٹورنامنٹ کے حسیب گل، مبارک محسن، محمد ثاقب یوسف، عماد فرید، چوہدری ناصر انور اور طیب اسلم پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ پہلے راﺅنڈ میں 12پاکستان کے حسیب گل کا مقابلہ آسٹریا کے عقیل رحمان سے ہو گا، پاکستان کے مبارک محسن ہشام محمد کے مدمقابل ہو گے، پاکستان کے تیسرے کھلاڑی طیب اسلم کا مقابلہ میزبان جنوبی افریقہ کے مائیکل ووڈ سے ہو گا، پاکستان کے چوہدری ناصر انور کوالیفائر کھلاڑی کے خلاف مہم شروع کریں گے جبکہ عماد فرید کا مقابلہ جین پیری بٹس سے ہو گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -