نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ آج سے لاڑکانہ میں شروع ہو گی

نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ آج سے لاڑکانہ میں شروع ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این )پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ آج سے لاڑکانہ میں شروع ہو گی۔ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے مطابق چیمپئن شپ میں ملک بھر سے گیارہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی ، نیشنل بینک آف پاکستان ، پاکستان واپڈا، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، آزادجموں و کشمیراور گلگت بلتستان شامل ہیں۔چیمپئن شپ میں دو لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اور یہ چیمپئن شپ 18اپریل تک جاری رہے گی۔