پاکستان میں ویٹ لفٹنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، زبیر یوسف بٹ

پاکستان میں ویٹ لفٹنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، زبیر یوسف بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق انٹرنیشنل ویٹ لفٹر اور پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی ٹیکنیکل آفیشلز کمیٹی کے چیر مین محمد زبیر یوسف بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ویٹ لفٹنگ کے کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جو حکومت کی عدم توجہی اور عالمی معیار کی سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے زنگ آلود ہو رہا ہے ، اگر حکومت بین لاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کردے تو ملکی ویٹ لفٹر عالمی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں میڈلز حاصل کرکے ملک وقوم کا نام پھر سے روشن کرنا شروع کر دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اولمپک ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر نعمان ادریس بٹ ، سیکرٹری جنرل خضر حیات،نائب صدر ادریس بٹ سمیت دیگر عہدیداروں نے ریاض الدین شیخ کی سر پرستی میں ویٹ لفٹنگ کے کھیل کو گراس روٹ لیول سے فروغ دینے کے لئے سابق ویٹ لفٹروں سے مشاورت کے بعد فیوچر پلان مرتب کیا ہے جسے تحت پہلے مرحلے میں ویٹ لفٹروں کو سرکاری ونیم سرکاری، بینکوں اور ملٹی نیشنل کمپنیوں میں ریگو لر روز گار دلوانے کے لئے حکومت بینکوں اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے مالکان سے بات چیت کی جائے گی دوسرے مرحلے میں نوجوان نسل کو ویٹ لفٹنگ کے کھیل کی جانب راغب کرنے کے لئے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے گا ۔