پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کا نابینا خواتین کیلئے کرکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کا نابینا خواتین کیلئے کرکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل نے ملک میں نابینا خواتین کیلئے کرکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلائینڈ کرکٹ کونسل کے مطابق خواتین بلائینڈ کرکٹ انہی قوانین کے تحت کھیلی جائیگی جس کے مطابق مرد بلائینڈ کھلاڑی کھیلتے ہیں۔ پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائینڈ کرکٹ کے صدر سید سلطان شاہ نے بتایا کہ کونسل نے ملک میں مردوں کی طرح خواتین کھلاڑیوں کو بھی کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے خواتین بلائینڈ کرکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلائینڈ کرکٹ نے اپنی ویب سائٹ پر خواہشمند خواتین کھلاڑیوں کیلئے رجسٹریشن فارم جاری کر دیا ہے جو ملک بھر سے تمام نابینا خواتین کھلاڑی pbcc.org.pkکی ویب سائٹ سے فارم ڈاﺅن لوڈ کر کے پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے ہیڈ آفس لاہور بھیجواسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا نیپال، آسٹریلیا اور انگلینڈ میں خواتین بلائینڈ کرکٹ کھیلی جاتی ہے اس لیے پاکستان نے بھی خواتین کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین بلائینڈ کرکٹ میں حصہ لینے کیلئے رجسٹریشن کا مرحلہ رواں سال 30جون تک مکمل ہو جائے گا اس کے بعد کونسل رجسٹریشن فارم کی سکرونٹی کریگی جن میں سے باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل تربیتی کیمپ لگایا جائیگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -