بہترین کامیڈی سٹیج ڈرامہ”ٹبر ویلیاں دا“نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

بہترین کامیڈی سٹیج ڈرامہ”ٹبر ویلیاں دا“نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

  

لاہور(فلم رپورٹر)الحمراءنور جہاں آڈیٹوریم میں جاری سٹیج ڈرامہ ”ٹبر ویلیاں دا“نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔اس ڈرامے کے آرگنائزر ایم یوسف،ڈائریکٹر قیصر جاوید اور رائٹر منیر راج ہیں ۔”ٹبر ویلیاں دا“کی کامیابی کی ایک وجہ اس کی شاندار کامیڈی اور زبردست ڈانسز ہیں۔اس ڈرامے کے نمایاں فنکاروں میںانور علی،نواز انجم، عرفان ہاشمی،عمران شوکی، شانزہ،کوہ نور،پائل چوہدری، سعدیہ شیخ، رمشا،مہوش، چاند برال،سرور،حنیف کوئیتی،آصف علی،جاوید کوڈو،ارشد ملک،لکی ڈئیر اور اکمل راہی شامل ہیں۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے آرگنائزر ایم یوسف اور ڈائریکٹر قیصر جاوید نے کہا کہ ہمارے ڈرامے کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔یہ ایک مکمل فیملی ڈرامہ ہے جس میں فحاشی کا زرا سا بھی عنصر موجود نہیں ہے ہماری ٹیم نے ہمیشہ اعلیٰ اور معیاری ڈ رامے پیش کئے ہیں۔مستقبل میں بھی ہم اپنے کام کو اسی طرح جاری رکھیں گے۔

مزید :

کلچر -