اکشے کمار اور سوناکشی ”ہالیڈے “ میںاےک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

اکشے کمار اور سوناکشی ”ہالیڈے “ میںاےک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

  

ممبئی (اے پی پی) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور اداکارہ سوناکشی سنہا فلم ”ہالیڈے “ میں ایک بار پھر بطور جوڑی جلوہ گر ہوں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اکشے کمار اور سوناکشی سنہا فلم ”ہالیڈے“ میں ایک بار پھر سلور سکرین پر اکٹھے دکھائی دیں گے۔ یہ ان کی چوتھی فلم ہے جس میں وہ اکٹھے کام کر رہے ہیں۔ دونوں کا کہنا ہے کہ دونوں کی فلم میں موجودگی سے کبھی بھی پروڈیوسر کو شکایت و پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا کیونکہ دونوں سیٹ پر وقت پر آنے کے پابند ہیں۔ ان سے پروڈیوسر خوش ہی رہتے ہیں ۔ اس سے قبل دونوں فلم راوڈی راٹھور، جوکر اور ونس اپون آ ٹائم ان ممبئی میں اکٹھے جلوہ گر ہو چکے ہیں۔

مزید :

کلچر -