کھیلوں پر مبنی فلم بنانادیرینہ خواہش ہے ،ابھشیک بچن

کھیلوں پر مبنی فلم بنانادیرینہ خواہش ہے ،ابھشیک بچن

  

ممبئی (اے پی پی) بالی ووڈ اداکار ابھشیک بچن نے کہا ہے کہ کھیلوں پر مبنی فلم پروڈیوس کرنا ان کی دیرینہ خواہش ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ جے پور میں کبڈی کھیل کی فرنچائز کے ساتھ منسلک ہیں انہیں کھیلوں پر مبنی فلم پروڈیوس کرنے میں دلچسپی ہے یہ ان کی دیرینہ خواہش ہے کہ کھیلوں کے موضوع پر فلم بنائیں، بدقسمتی سے بھارت میں کھیلوں کو فروغ نہیں مل رہا جو کہ ناانصافی ہے جبکہ امریکہ میں فلموں کو بھی کھیلوں کے فروغ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کے والد امیتابھ بچن فٹ بال کے شوقین ہیں فی الحال تو ان کے پاس ایسا کوئی سکرپٹ نہیں تاہم جب بھی موزوں سکرپٹ ملا وہ ضرور فلم پروڈیوس کریں گے۔

مزید :

کلچر -