میرے دوستوں سے زیادہ دشمن ہیں لیکن میں خدا پر بھروسہ رکھتی ہوں ‘نر ما

میرے دوستوں سے زیادہ دشمن ہیں لیکن میں خدا پر بھروسہ رکھتی ہوں ‘نر ما

  

لاہور(آئی این پی) اداکارہ نر ما نے کہا ہے کہ میرے دوستوں سے زیادہ دشمن ہیں لیکن میں خدا پر بھروسہ رکھتی ہوں اس لئے کبھی بھی میرے مخالفین اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوئے‘ فلم انڈسٹری کسی ایک کی نہیں ہم سب کی ہے جس کیلئے ہم سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ ”آئی این پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نر ما نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے کام پر توجہ دی ہے اور جو لوگ میرے خلاف سازشیں کرتے ہیں ان کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں جانتی ہوں کہ شوبز میں میرے دوستوں سے زیادہ دشمنوں کی تعداد ہے اس کے باوجود میں کبھی خوفزدہ نہیں ہوئی۔

مزید :

کلچر -