نمائشی ٹی ٹونٹی میچ پاکستان انڈر 19 انگلینڈ پاک الیون کو 36 رنز سے شکست دیدی

نمائشی ٹی ٹونٹی میچ پاکستان انڈر 19 انگلینڈ پاک الیون کو 36 رنز سے شکست دیدی ...

  

                 لاہور( سپورٹس رپورٹر)پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول فیز ون کے سلسلے میں کھیلے گئے نمائشی ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان انڈر19 کی ٹیم نے برطانیہ کے انگلینڈ پاک الیون کو39رنز سے شکست دیدی۔ سپورٹس بورڈپنجاب کے زیرانتظام قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں پر 173رنز بنائے۔ہوم ٹیم کی جانب سے عمران رفیق اور کامران غلام نے 46،46رنز سکور کئے جبکہ مہمان ٹیم کی طرف سے خرم ملک نے 3 اور انیس احمد نے2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ انگلینڈ پاک الیون کی ٹیم 174رنز کے تعاقب میں مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں پر134رنز بناسکی۔ نواز احمد 39 اور اسرار علی 36رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ضیاءالحق اور کرامت علی نے 2,2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ میچ کے اختتام پر ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ پنجاب جلیل احمد چوہان، ڈپٹی ڈائریکٹر حفیظ بھٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقاص اکبر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -