فلم انڈسٹری کو دلدل سے نکالنے کیلئے معیار کو اپنانا ہو گا‘جیا علی

فلم انڈسٹری کو دلدل سے نکالنے کیلئے معیار کو اپنانا ہو گا‘جیا علی

  

لاہور(آئی این پی) اداکارہ جیا علی نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو دلدل سے نکالنے کیلئے معیار کو اپنانا ہو گا‘ پنجاب بھڑکوں اور غنڈہ گردی والی فلمیں اب ماضی کا حصہ بن چکی ہیں لوگ اصلاح پسند فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران جیا علی نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں آج بھی جو چند فلمیں بن رہی ہیں ان کا معیار اتنا گرا ہوا ہے کہ انہیں کوئی سینما جگہ دینے کیلئے بھی تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم معیار کو ترجیح دیں اور ایسی فلمیں بنائیں جو شائقین کے لئے پسندیدہ ہوں تو کوئی شک نہیں کہ معاملات کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔

مزید :

کلچر -