میو ہسپتال میں شجر کاری مہم کا آغاز
لاہور(جنرل رپورٹر) میو ہسپتال میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے اس مہم کے دوران ہسپتال میں 10ہزار پودے لگائے جائیں گے 5ہزار پھولدار پودے لگائے گئے ہیں یہ پودے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر امجد شہزاد چودھری اور آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر رانا محمد ارشد اپنی مدد آپ کے تحت لگا رہے ہیں جبکہ ہسپتال میں مریضوں کے بیٹھنے کے لئے 5 سو اعلیٰ معیار کے بینچ رکھے گئے ہیں گزشتہ روز ایم ایس نے ڈاکٹر علی حسن کے ہمراہ شجر کاری مہم کا جائزہ لیا اسی دوران ایم ایس ڈاکٹر امجد شہزاد نے کہا کہ میو ہسپتال میں 10ہزار سے زائد پودے لگاکر ہسپتال کو گل گلزار بنایا لگا جائے گا ۔ دخلی اور خارجی درستوں وارڈوں کے سامنے پودے لگائے جارہے ہیں۔