فلمسازوں نے کم بجٹ کی مقامی فلمیں بنانے کا آغاز کر دیا

فلمسازوں نے کم بجٹ کی مقامی فلمیں بنانے کا آغاز کر دیا

  

لاہور (فلم رپورٹر) فلمسازوں نے کم بجٹ کی مقامی فلمیں بنانے کا آغاز کر دیا جبکہ ان فلموں میں معیار کا خیال بھی نہیں رکھا جارہا ہے۔ دوسری طرف نئی بننے والی فلموں میں سے ایک وقت میں دو فلموں کی نمائش کی وجہ سے بھی ان کم بجٹ فلموں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کم بجٹ کی فلمیں بنانے والے ہدایتکار فلم میں آئٹم سانگ ڈال کر کمزورسکرپٹس کے ہمراہ فلمیں بنا رہے ہیں جو محض ہفتہ بھر کا بزنس بھی نہیں کر پارہی ہیں۔ ان کم بجٹ فلموں میں ”پتر مکھن گجر دا‘ ”نصیبو“ ”لفنگا“ ”پینڈو پرنس“ کی نمائش ہو چکی ہے۔ ان فلموں کی نمائش سے فلم انڈسٹری میں کوئی بڑی تبدیلی نہ آسکی جبکہ مایہ ناز پروڈیوسرز نے بھی نئی میگا سٹار فلموں کا محض اعلان کرنے پر اکتفا کر رکھا ہے۔ فلم انڈسٹری کے حالات بہتر بنانے اور بیک وقت دو فلموں کی نمائش کو روکنے کے حوالے سے ٹھوس منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

 وگرنہ بحران مزید بڑھتا چلا جائے گا۔

مزید :

کلچر -