پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن پارٹنر سکولوں کے ہونہار طالبعلموں پر دستاویزی فلم بنائےگی

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن پارٹنر سکولوں کے ہونہار طالبعلموں پر دستاویزی فلم ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فا¶نڈیشن اپنے پارٹنر سکولوں کے ہونہار طالب علموں پر دستاویزی فلم بنائے گی- اس حوالے سے پیف کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مختلف تعلیمی بورڈز میں نمایاں پوزیشن لینے والے طالب علموں کی تعلیمی جدوجہد اور حالات زندگی پر مبنی فلم کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے دستاویزی فلم کی شوٹنگ کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ عروج سلمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ساجد رضوی اور عدنان امین نے گزشتہ روز ننکانہ صاحب کا دورہ کیا اور 2013 ءمیں لاہور بورڈ میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کائنات اکرم اور اس کے والدین سے ملاقات کی اور ان کے انٹرویو ریکارڈ کئے اس دستاویزی فلم کا مقصد پنجاب ایجوکیشن فا¶نڈیشن کے مستحق طالب علموں کی مفت تعلیم کے ماڈل کی افادیت کو سامنے لانا اور بے وسیلہ گھرانوں کے بچوں کی تعلیمی جدوجہد کو اجاگر کرنا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -