بالی ووڈ سے اچھی آفر ہوئی تو ضرور کام کروں گی، سپر ماڈل آصفہ
لاہور(اے این این) پاکستان کی سپر ماڈل مہرین سید سے متاثر ہو کر فیشن انڈسٹری میں آنے والی خوبرو ماڈل آصفہ کو فلموں اور ٹی وی ڈراموں کی آفرز کا سلسلہ تیز ہونے لگا، کرکٹر آصف کی بطور اداکار پہلی فلم 36آورز میں مرکزی کردار نبھانے کے بعد پاکستان کے معروف پروڈکشن ہاﺅسز نے انہیں اپنی فلموں میں مرکزی کرداروں کی پیشکش کر دی۔مختلف برانڈز کے فوٹو شوٹس، ٹی وی کمرشلز کا سلسلہ تو جاری ہے لیکن دوسری جانب آصفہ نے فلموں کی ڈیمانڈ کو مدنظررکھتے ہوئے بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈانسز پر توجہ مرکوز کر لی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ شوبز کی چکا چوند نے مجھے بچپن میں ہی اپنا دیوانہ بنا لیا تھا، جب اسکول میں زیرتعلیم تھی اس وقت ہی میں یہ فیصلہ کر چکی تھی کہ مجھے بطور کیرئیر شوبز کو اپنانا ہے اور یہاں کام کرتے ہوئے منفرد مقام بھی حاصل کرنا ہے۔
، سجنا سنورنا اوراس کے ساتھ ساتھ مجھے تصاویربنوانے کا بھی بے حد شوق تھا۔