سٹائل و انداز میں اپنی والدہ کی پیروی کرتی ہوں ،دپیکا پڈوکون

سٹائل و انداز میں اپنی والدہ کی پیروی کرتی ہوں ،دپیکا پڈوکون

  

ممبئی (اے پی پی) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ وہ سٹائل و انداز میں اپنی والدہ اجالا کی پیروی کرتی ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ سٹائل و انداز میں اپنی والدہ اجالا کو کاپی کرتی ہیں، ان کی والدہ کے سٹائل انداز میں سادگی اور خوبصورتی دونوں ہی پہلو دکھائی دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ بچپن میں والدہ کو دیکھتی آ رہی ہیں وہ ایک سٹائل آئیکون تھیں چونکہ وہ اپنی والدہ کے انداز سے بے حد متاثر تھیں اسلئے انہوں نے انہی کا سٹائل و انداز اپنایا۔ اداکارہ نے کہاکہ انہوں نے کبھی بھی بھاری جیولری اور دیگر غیر ضروری سامان آرائش کا استعمال نہیں کیا یہ عادت ان میں والدہ سے منتقل ہوئی ہے وہ کسی بھی لباس کے ساتھ سادہ گھڑی اور سادہ جیولری پہننا پسند کرتی ہیں۔ اداکارہ آخری دفعہ پردہ سکرین پر رام لیلہ میں جلوہ گر ہوئیں تھیں ۔ان کی آئندہ فلم ”ہیپی نیوایئر“ ہے جس کی عکسبندی جاری ہے۔

مزید :

کلچر -