پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے بوگس نتائج کا اعلان کرکے طلبہ کا مستقبل تاریک کردیا

پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے بوگس نتائج کا اعلان کرکے طلبہ کا مستقبل تاریک ...

  

لاہور(پ ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے کلاس پنجم اور ہشتم کے بوگس نتائج کا اعلان کرکے لاکھوں طلباءوطالبات کا مستقبل تاریک کردیا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن ایک نااہل ادارہ ہے جس نے کبھی بھی جماعت پنجم اور ہشتم کا رزلٹ صحیح تیار نہیں کیا انہوں نے کہا کہ جماعت پنجم کے 4 لاکھ جبکہ جماعت ہشتم کے 2 لاکھ سے زائد بچوں کا فیل ہوجانا لمحہ فکریہ ہے بلکہ صوبہ بھر میں 1 لاکھ سے زائد بچے ایسے ہیں جنہیں اپنے نتائج کا ہی علم نہیں اگر ان متاثرہ بچوں کو نتائج کے حوالہ سے تسلی بخش اقدام نہ اٹھایا گیا تو خدشہ ہے کہ پنجاب حکومت کی نئی داخلہ مہم متاثر ہوگی اور نتائج سے متاثر ہونے والے بہت سے بچے سکولوں کو خیر باد کہہ دیں گے انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جماعت پنجم و ہشتم کے تمام طلباءوطالبات کو پاس کرے تاکہ ان کا سال ضائع ہونے سے بچ جائے انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ آئندہ جماعت پنجم وہشتم کے امتحانات ضلعی سطح پر لئے جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -