حسنین کلینک رضا آباد لاہور میں ہیپاٹائٹس کا فری میڈیکل کیمپ

حسنین کلینک رضا آباد لاہور میں ہیپاٹائٹس کا فری میڈیکل کیمپ

  

لاہور(پ ر)حسنین کلینک رضا آباد لاہور میں زئی ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے ہیپا ٹائیٹس سے بچاﺅ کے لیے مفت میڈیکل کیمپ میں 700سے زائد ہیپا ٹائیٹس میں مبتلا مریضوں کا طبی معائنہ چیک اپ اور کلینیکل ٹیسٹ کیا گیا مستحق افرادکومفت ادویات فراہم کی گئیں فری کیمپ میں میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر رشید زئی کے ہمراہ ڈاکٹر عاطفہ سرفراز، ڈاکٹر زینب تبسم،ڈاکٹر مریم، ڈاکٹرمحمد افضل میو، ڈاکٹر محمد نعیم نے مریضوں کا معائنہ کیا ڈاکٹر اصغر کھو کھراور مسز ڈاکٹر اصغر نے عوام الناس میں شعور اور آگہی بیدار کرنے کےلئے ہیپاٹائٹس سے آگاہی کے بروشر تقسیم کئے۔

 اس موقع پر امداد کلینکل لیبارٹری والوں نے مفت ٹیسٹ کئے آئندہ فری میڈیکل کیمپ مئی 2014میں لگایا جائے گا جس میں عورتوں کے لیے لیڈی ڈاکٹر زگائنی امراض کے لیے مفت طبی مشورہ دیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -