بھارتی میڈیا نے ہمیشہ ہماری حوصلہ افزائی کی، شکیل صدیقی

بھارتی میڈیا نے ہمیشہ ہماری حوصلہ افزائی کی، شکیل صدیقی

  

کراچی(اے این این) اداکار شکیل صدیقی نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نے ہمیشہ ہماری حوصلہ افزائی کی، جب بھی انہوں نے کسی نئے پروگرام کی منصوبہ بندی کی تو ہمیشہ ہمیں وہاں آنے کی دعوت دی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوتی ہے، دونوں ممالک کے فنکار جب ایک جمع ہوتے ہیں تو پیار محبت کا پیغام ایک دوسرے تک پہنچاتے ہیں جو نفرتوں کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ہمیں سیاست سے بالاتر ہو کر سوچنا چاہیے، مستقبل میں ہمیں ایسی منصوبہ بندی کرنی چاہیے کہ ہم نفرتوں کو ختم کر کے محبت امن اور پیار کو فروغ دے سکیں۔

مزید :

کلچر -