بیماریوں اور وبا¶ں سے نمٹنے کےلئے جنرل ہسپتال میں صفائی کی خصوصی مہم کا آغاز

بیماریوں اور وبا¶ں سے نمٹنے کےلئے جنرل ہسپتال میں صفائی کی خصوصی مہم کا آغاز

  

لاہور ( پ ر) بیماریوں اور وبا¶ں سے مو¿ثر طریقے سے نمٹنے کے لئے لاہور جنرل ہسپتال میں صفائی کی خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا اس سلسلے میں ہسپتال انتظامیہ نے 9 فورمین مقرر کر دیئے ہیں جن میں رانا پرویز،امانت، محمد حنیف، امانت ساغر، مجید راج ، فضل آسی، منور حسین ، قربان علی اور منور سہوترا شامل ہیں - مذکورہ فورمین تینوں شفٹوں کے دوران ہسپتال کے مختلف بلاکس میں اپنے فرائض سرانجام دیں گے ہسپتال کے احاطے میں بھیک مانگنے والوں کی حوصلہ شکنی ، چھابڑی فروشوں کی سرگرمیوں کی روک تھام اور سرکاری املاک و طبی مشینری کی حفاظت بھی ان فورمینوں کی ذمہ داری ہو گی- پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسرانجم حبیب وہرہ اور ایم ایس ڈاکٹر پرویز امتیاز نے بتایا کہ ایل جی ایچ انتظامیہ کا ماٹو ہسپتال آنے والے مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کر کے ان کو جلد ازجلد صحت یاب کرنا ہے انہوںنے کہا کہ اس سال ڈینگی سے بچا¶ کے لئے ایل جی ایچ میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صفائی ستھرائی کا سختی سے خیال رکھا جا رہا ہے - ہسپتال کے تمام شعبوں اور ڈاکٹر و نرسنگ ہاسٹل میں روزانہ کی بنیاد پر سپرے کرایا جا رہا ہے۔

 انہوںنے کہا کہ ہسپتال کے احاطے میں گندگی اور کھڑے پانی کا قلع قمع کرنے کے لئے جامع نظام کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت اور حالات کا تقاضا ہے-انہوںنے کہا کہ ایل جی ایچ کو صفائی و حفظان صحت کے اصولوں کے لحاظ سے مریض دوست بنا کر صوبے میں اعلی کارکردگی کا نمونہ بنادیا جائے گا-

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -