اسلام کے نام پر بننے والی ریاست کو دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دینگے، عتیق الرحمن

اسلام کے نام پر بننے والی ریاست کو دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے ...

  

لاہور(پ ر) اسلام کے نام پر حاصل ہونے والی ریاست کو دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال نہ ہونے دیں گے پاکستان کی حفاظت اور عظیم تربنانے والے اپنا تن من دھن قربان کردیں گے ان خیالات کااظہار پاکستان فلاح پارٹی کے نومنتخب مرکزی صدر قاضی عتیق الرحمن نے پی ایف پی ضلع لاہور کی ایوان اقبال میں منعقدہ جیوے پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پوری کررہی ہے جس سے مہنگائی کا سیلاب آیا ہوا ہے اگر مہنگائی کو ختم کرکے عام آدمی کی مشکل کو ختم نہ کیاگیا تو جیوے پاکستان کا خواب پورا نہیں ہوسکتا سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نازک دور سے گزررہا ہے مذاکرات کی حکومتی پالیسی ابھی بھی واضح نہیں کتنے دہشت گردوں کو رہا کیاگیا کوئی پتا نہیں اگر پاکستان کو عظیم تربنانا ہے تو دہشت گردوں کو سخت سزائیں دینا ہوںگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -