کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری نوٹس لے، احسان غوری

کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری نوٹس لے، احسان غوری

  

لاہور(پ ر)یوتھ فورم فار کشمیر پنجاب کے چیف آرگنائزر طارق احسان غوری نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے مظالم کا سلسلہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے عالمی برادری اس دہشتگردی کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو UNکی قرار دادوں کے مطابق اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کرنے کیلئے حق خود ارادیت کیلئے رائے شماری کرائی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوتھ فورم فار کشمیر لاہور آفس میں لاہور کی مختلف سیاسی، سماجی اور دینی تنظیموں کے وفود سے ملاقات کے دوران کیا، اس موقعہ پر ریاض جنگ ، محمد سرفراز خان، چوہدری عرفان شوکت، محمد شفیق قمر اور ڈاکٹر محمد یعقوب بھی موجود تھے، ملاقات کے دوران مختلف تنظیموں کی جانب سے یوتھ فورم فار کشمیر کی رائے ہموار کرنے اور کشمیریوں کی آواز دنیا بھر میں پہنچاﺅ تحریک شروع کرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا

، طارق احسان غوری نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں مظلوم اور محکوم کشمیری بھائیوں کی حمایت میں کیمپ لگانے اور سیمینارز منعقد کرنے کا پروگرام ترتیب دے رہے ہیں، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہر محب وطن پاکستانی کشمیر کی جدوجہد میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے میدان میں نکلے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -