اتوار بازاروں میں اشیاء کے نرخوں میں شربا اضافہ وزیر اعلٰی سے نوٹس لینے کا مطالبہ
ہ لاہور(جنرل رپورٹر228سٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے اتوار بازاروں میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سبزیوں اور پھلوں کے تاجر مہنگائی کا سیلاب لے آئے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ۔’’گلشن راوی ‘‘ اتوار بازار میں سبزیوں اور پھلوں کے ریٹ آسمانوں پر ،غریب عوام پریشانی میں مبتلا، قوت خرید دم توڑ گئی۔، سکیورٹی کے انتظامات غیر تسلی بخش،ٹاؤن انتظامیہ کا عملہ غائب ،عوام وزیراعلیٰ پنجاب کے دورے کے منتظر ۔تفصیلات کے مطابق گلشن راوی ٹاؤن میں لگنے والے اتوار بازار میں سبزیاں اور پھل مہنگے ہونے سے خرایداروں کی تعداد کم ہو گئی ،کریلے ،اروی ،ٹماٹر ،پیاز ،ادرک ،بینگن ،میتھی ،گوبھی، آلو، مٹر ،کے علاوہ بیشتر سبزیاں نایاب ہو گئیں ،سیب ، مالٹا کی مانگ میں اضافہ،چیری کی قیمت بھی بڑھ گئی ،بیشتر سٹالوں پر ریٹ لسٹیں آویزاں نہ ہو سکیں ،پینے کا صاف پانی بھی گاہکوں کی پہنچ سے باہر ، تاہم ہلکی پھلکی ہونے والی بارش کے باعث شہر کا ماحول خوشگوار ہو گیا۔، سکیورٹی انتظامات غیر تسلی بخش ،پانچ بجتے ہی اتوار بازار کے اندر ریڑھی بانوں کا قبضہ ، شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی سی او سے اتوار بازاروں کے دورے کی اپیل کر دی روزنامہ’’ پاکستان ‘‘کی جانب سے اتوار بازارگلشن راوی میں کئے جانیوالے سروے کے دوران خریداروں کی تعداد کم نظر آئی جبکہ بیشتر سبزیاں بھی نایاب ہو گئیں اتوار بازار میں صرف بھنڈی ،کریلے ،اروی،ٹماٹر ،آلو، گوبھی،ٹینڈے، گھیا کدو، بھنڈی، مونگرے، پیاز فروخت ہوتے رہے جبکہ پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ،بارش کے موسم میں اتوار بازار کے اندر گاہکوں کی تعداد بھی کم تھی دوسری جانب اتوار بازار میں سکیورٹی انتطامات غیر تسلی بخش تھے ،اتوار بازار میں پیاز 40روپے، آلو 60 کلو،،گوبھی،30روپے،بند گوبھی 40روپے، ٹماٹر 40روپے،ادرک200روپے،لہسن200روپے،سبز مرچ 80روپے،شملہ مرچ 70روپے،سبز دھنیا200روپے ،گھیا 40روپے اور دیگر سبزیوں کے ریٹ بھی آسمانوں پر نظر آئے۔سبزیوں کی طرح پھلوں کے ریٹوں میں بھی ا ضافہ رہا ،سیب ،120اکیلا 70روپے ،اور بی کلاس 50روپے،امرود50روپے، سیب بی کلاس80روپے،اور سیب سی کلاس 60روپے،تھے ۔وہاں پر شاپنگ کیلئے آئے محمد رمضان ،شعیب ،قاسم علی،جمشید محمد،ناصرواک،سہیل ملک،آصف جبار،کامران نیاز،نوید علی،محمد ریاض، رضوان بیگ، شاہد نواز اور دیگر نے کہا کہ اتوار بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں اور دوسری اشیاء کے ریٹ بہت زیادہ ہیں غریب آدمیوں کا جنا مشکل ہو چکاہے اور حکومت اس میں غریبوں کی کوئی امداد نہیں کر رہی۔اتوار بازار آنے والے بیشتر خریداروں نے کہا کہ اتوار بازار میں عوام کہ مہنگی سبزیاں مل رہی ہیں ڈی سی او کو اتوار بازار کے اچانک دورے کرنا چاہئیے تاکہ عوام کو مقرر کردہ نرخوں کے مطابق سبزیاں اور پھل مل سکیں ۔