آل پاکستان ٹر ک ٹرالہ مو ٹر اونرز ایسو سی ایشن کا اجلاس

آل پاکستان ٹر ک ٹرالہ مو ٹر اونرز ایسو سی ایشن کا اجلاس

  

لاہور( پ ر ) آل پاکستان ٹر ک ٹرالہ مو ٹر اونرز ایسو سی ایشن کا اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر لالہ یاسر ہو ا جس میں چےئر مین چوہدری ارشد ،وائس چےئر مین چوہدری شیر علی ،عامر خان ،ملک ریاض اعوان ،ملک تنویرالدین ،ندیم ،علی اکبر،سمیت دیگر رہنماؤں نے شر کت کی اجلاس میں گڈ زٹرانسپورٹرز رہنماؤں کا کہنا تھا کہ گڈز ٹرانسپورٹ انڈ سٹری بھاری ٹیکس مختلف مد عوں میں ادا کر رہی ہے مگر بد قسمتی سے کسی بھی حکومت میں سہولیات فراہم نہیں کی گئیں بلکہ ظلم کر تے ٹیکسوں میں اضافہ اور ناجائز جرمانوں کا سامنا کر نا پڑ ا ہے گڈز ٹرانسپورٹرز رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت گڈز ٹرانسپورٹرز کے لئے سر کاری سطح پر شہر کے قر یب تر ین جد ید ٹرک اسٹینڈ کی فراہمی کیلئے اقدامات کر ئے تاکہ گڈز ٹرانسپورٹرز سکھ کا سانس لے سکیں اور کاروبار چلیں انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ ٹرک اسٹینڈ قائم کر نے والے مفاد پر ستوں نے گڈز ٹرانسپورٹرز کی طاقت کو ختم کر نے کی کو شش کی ہیں جن میں وہ بُر ی طرح ناکام ہو ئیں ہیں حکومت فوری طور پر اقدمات کر تے ہو ئے ریلیف فراہم کر یں جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو جدید ٹرک اسٹینڈ کے قیام کیلئے سفارشات گڈز ٹرانسپورٹرز آئندہ چند ہفتوں میں بنا کر خود پیش کر ینگے اس سلسلے میں 6رُکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -