حکومت جمہوریت کے ثمرات سے اب تک عام آدمی کو مستفید نہیں کر سکی، یاسر گیلانی

حکومت جمہوریت کے ثمرات سے اب تک عام آدمی کو مستفید نہیں کر سکی، یاسر گیلانی

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ ن لیگی حکومت جمہوریت کے ثمرات سے اب تک عام آدمی کو مستفید نہیں کر سکی۔ قانون کی حکمرانی، مہنگائی میں کمی، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور گڈگورننس کا دُور دُور تک نام و نشان نہیں بالآخر عدالت کو بھی کہنا پڑا کہ حکومت غریب کو سستا آٹا نہیں دے سکتی تو چوہے مار گولیاں ہی دے دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میاں مبشریعقوب اور UC-3 کے عہدےداران رضا شاہ، میاں عدنان، عمر درازجٹ، میاں شہزاد، ابو بکر عظیم، میاں شہزاد، الیاس، منیر قصائی، ملک عبدالرشید اعجاز باجوہ، زمان خان وردگ ایڈووکیٹ اور یاسر صدیقی کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بلدےاتی الےکشن کی منصوبہ بندی و حکمت عملی طے کی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -