کینسر کی دوائی نے سر میں سوراخ کر دیا

کینسر کی دوائی نے سر میں سوراخ کر دیا
کینسر کی دوائی نے سر میں سوراخ کر دیا

  

برسبین (بیورو رپورٹ)آسٹریلیا میں کینسر کے ایک مریض کے سر میں دوائی نے سوراخ کر دیا۔ یہ شخص جلد کے کینسر کا مریض تھا اور باقاعدہ ڈاکٹر سے علاج کرانے کی بجائے یہ ”بلڈ روٹ“نامی جڑی بوٹی سے بنی ایک کریم جلد پرلگارہا تھا۔ چار ماہ تک استعمال کا نتیجہ یہ نکلا کہ اس دوائی نے اس کی کنپٹی میں ایک انچ گہرا سوراخ کر دیا۔ اس کے بعد یہ 55سالہ شخص برسبین کے کے ہسپتال پہنچا، اسے دیکھ کر کچھ دیر توڈاکٹروں کو بھی یقین نہ آیا کہ یہ اس دوائی کا کام ہے۔ ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ اس کا آپریشن کرنا پڑے گا لیکن ”ٹریٹمنٹ“کے بعد اس کی حالت میں بہتری آنے لگی اور چند دن میں زخم کافی حد تک ٹھیک ہو گیا۔ اس کریم کا نام ”ڈرائنگ سالو“بتایا گیا ہے اور امریکی ڈرگ اتھارٹی کے مطابق اسے کینسر کا علاج بناکر چندکمپنیوں کی جانب سے فروخت کیا جا رہا ہے لیکن در اصل یہ ایسی صلاحیت نہیں رکھتی۔

مزید :

تعلیم و صحت -