پی ٹی آئی یوتھ ونگ کا اجلاس ، یوم تاسیس کی تیاریوں کا جائزہ لیا

پی ٹی آئی یوتھ ونگ کا اجلاس ، یوم تاسیس کی تیاریوں کا جائزہ لیا

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ نشتر ٹاؤن کا اجلاس مین ہمدرد چوک دفتر میں منعقد ہوا ،اجلاس میں یوتھ ونگ لاہور کے صدر عثمان حمزہ ،جنر ل سیکرٹری لکی خان،وقاص اسلم،احسان ڈوگر، محمدعاطف، ملک عامر،ملک یاسر،شاہد اور دیگرعہدیداروں نے شرکت کی ، جس میں 25اپریل کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے تحریک انصاف کے 18ویں یوم تاسیس کی تیاریوں کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا، یوم تاسیس کی تقریب میں کارکنان بھرپور شرکت کریں گے اجلاس سے تحریک انصاف یوتھ ونگ لاہور کے صدرعثمان حمزہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک کو بچانے کے لئے عمران خان کابھرپور ساتھ دے اور اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے اٹھ کھڑے ہو پنجاب کے نام نہاد حکمران یوتھفیسٹیول کے نام پر نوجوانوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں پاکستان کے باشعور نوجوان نسل کو حکمران مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے ،یہ تحریک انصاف ہی تھی جس نے ایک عام پڑھے لکھے نوجوان کو آگے آنے کا موقع فراہم کیا ،انشاء اللہ ہزاروں کی تعداد میں یوتھ ونگ کے نوجوان سینئیر قیادت کے ہمراہ 25اپریل کو اسلام آباد روانہ ہونگے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -