مارچ کے دوران آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی سیل میں 12فیصد کا اضافہ

مارچ کے دوران آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی سیل میں 12فیصد کا اضافہ

  

 اسلام آباد (اے پی پی) مارچ 2014ءکے دوران ملک میں کام کرنے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی سیل میں 12فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ آئیل کمپنیز ایڈوائیزری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق اس دوران فرنس آئل کی فروخت میں 24فیصد کانمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اسکی سیلز ماہ فروری 2014ءکی فروخت 618ہزار ٹن سے بڑھ کر 767ہزار ٹن تک پہنچ گئی۔ انویسٹ کیپ کے تجزیہ کار عرفان سعید نے کہا ہے کہ موسم سرما کے خاتمہ کے بعد ملک میں بجلی کی طلب میں ہونے والے اضافہ کے باعث فرنس آئل کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ جولائی تا مارچ 2013-14ءکے دوران شعبہ میں تیل کی دیگر مصنوعات کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 13.4فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جس سے رواں مالی سال کے دوران ملک میں تیل فروخت کرنے والی کمپنیوں کی مجموعی فروخت میں 12فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

مزید :

کامرس -