آئی جی آئی انشورنس لمیٹڈ نے امریکین لائف انشورنس کمپنی کے 69.69 فیصد شیئرز خرید لئے

آئی جی آئی انشورنس لمیٹڈ نے امریکین لائف انشورنس کمپنی کے 69.69 فیصد شیئرز ...

  

اسلام آباد(اے پی پی) آئی جی آئی انشورنس لمیٹڈ نے 732 ملین روپے سے امریکین لائف انشورنس کمپنی (پاکستان) کے 69.69 فیصد شیئرز خرید لئے ہیں۔ اس طرح آئی جی آئی انشورنس کو اے ایل آئی سی او کا انتظامی اختیار مل گیا ہے۔ یہ تبدیلی اس وقت ہوئی جب لمبی گفت وشنید کے بعد امریکن لائف انشورنس کمپنی یو ایس اے نے اے ایل آئی سی او میں اپنے 34.84 فیصد حصص آئی جی آئی کو فروخت کردیئے۔ آئی جی آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جلیس احمد صدیقی نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی 2006 سے لے کر انشورنس کے شعبہ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کررہی ہے اور کمپنی کے اثاثہ جات 13 ارب روپے سے بڑھ چکے ہیں۔

مزید :

کامرس -