عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث ملک میں سونا 49 ہزار 900 روپے فی تولہ پر پہنچ گیا

عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث ملک میں سونا 49 ہزار 900 روپے فی ...

  

         کراچی(آن لائن) عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت گرنے کے بعد مقامی منڈی میں سونے کی فی تولہ قیمت 49 ہزار 900 روپے ہوگئی۔سونے کی قیمتوں میں ہفتہ کو کمی ہوئی، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ڈالر کی کمی سے 1318 ڈالر فی اونس تک پہنچنے کی وجہ سے مقامی صرافہ مارکیٹس میں تولہ اور10گرام قیمتوں میں بالترتیب 100 اور85 روپے کی کمی ہوئی جس سے سونے کی تولہ قیمت 49 ہزار 900 اور10 گرام 42 ہزار 771 روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی تولہ قیمت 760 روپے پر برقرار رہی۔

مزید :

کامرس -