موبائل فون کا کثرت سے استعمال صحت کیلئے مضر ہے، بشیر مہدی
لاہور(جنرل رپورٹر) محمد علی جناح میڈیکل کمپلکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ موبائل فون کا کثرت سے استعمال انسانی صحت کے لئے مضر ہے اگرچہ موبائل فون وقت کی اہم ضرورت ہے لیکن اس کے بے جا استعمال سے جسمانی بیماریوں میں اضافہ ہور رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس میں منعقد ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل میں موبائل فون کا بڑھتا ہوا استعمال نیند پوری نہ ہونے کی وجہ بن رہا ہے جس سے صحت پر بُرا اثر پڑتا ہے اس کے علاوہ شہریوں کو بھی چاہیے کہ وہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال نہ کریں کیونکہ اس سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اس کے لئے اقدامات کئے تاہم عوام کو بھی چاہیے کہ وہ تعاون کریں۔