ڈبلیو ٹی او نے پاکستان کی تجارتی پالیسی کو جاپان اور نیوزی لینڈ سے بہترقرار دیدیا

ڈبلیو ٹی او نے پاکستان کی تجارتی پالیسی کو جاپان اور نیوزی لینڈ سے بہترقرار ...

  

                        اسلام آباد( آن لائن) ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن ( ڈبلیو ٹی او ) نے پاکستان کی تجارتی پالیسی کو جاپان اور نیوزی لینڈ کے مقابلے میں بہتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کیساتھ تجارت کھولنا پاکستان کا دو طرفہ معاملہ ہے اور کسی بھی ملک کی تجارتی پالیسی دوسرے ملک کے خلاف نہیں ہونی چاہیے ۔ذرائع کے مطابق ڈبلیو ٹی او کا وفد تجارتی پالیسی کا جائزہ لینے کیلئے ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے جو وزارت تجارت اور دیگر متعلقہ حلقوں سے ملاقاتیں کرنے کیساتھ ساتھ مختلف شعبوں کودی جانے والی سبسڈیز کا بھی جائزہ لے گا ۔ذرائع کے مطابق ڈبیلو ٹی او کے وفد کا کہنا ہے کہ پاکستان آزاد تجارتی پالیسی اختیار کرنے کی کوشش کررہا ہے اور بھارت کیساتھ تجارت کو پاکستان کا دو طرفہ معاملہ قرار دیا ہے ۔اس حوالے سے جب وزارت تجارت کے ترجمان و ڈپٹی سیکرٹری محمد اشرف سے رابطہ قائم کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ڈبلیو ٹی او کے وفد کا دورہ معمول کے مطابق ہے، ڈبلیو ٹی او ہر پانچ سال بعد رکن ممالک کی تجارتی پالیسی کا جائزہ لیتا ہے اور موجودہ وفد کا دورہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔۔

مزید :

کامرس -