بچہ نہیں مجھے کتا چاہئے

بچہ نہیں مجھے کتا چاہئے
بچہ نہیں مجھے کتا چاہئے

  

نیو یارک (بیورو نیوز)ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ماں بنے اور اس کے بچے ہوں لیکن امریکی معاشرے میں اکثر نوجوان لڑکیوں کا خیال ہے کہ وہ ماں بننے کی بجائے ایک کتا رکھنے کو ترجیح دیں گی۔ نیو یارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اگلی نسل ”جنریشن ریکس“ہوگی ۔اخبار نے ایک سرکاری ادارے کی رپورٹ کے حوالے سے لکھا ہے کہ گزشتہ سالوں میں 15سے 29سال کے درمیان کی خواتین میں بچہ پیدا کرنے کا رحجان کم ہو اہے جبکہ چھوٹے کتوں کو رکھنے کا رواج پروان چڑھ رہا ہے۔ایک 30سالہ خاتون ”سارا فوسٹر“کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کتے کے ساتھ بہت خوش ہے کیونکہ کتے کو رکھنا آسان جبکہ کون ہر وقت بچے کی نیپیاں تبدیل کرتا رہے۔ان کا کہنا تھاکہ بچے نہ ہونے کی صورت میں یہ آسانی بھی ہوتی ہے کہ آپ کو گھومنے پھرنے کے لئے زیادہ وقت مل جاتا ہے۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -