ٹیکسٹائل شعبے کی مارک اپ اسکیموں کے لئے فنڈز جاری کردئیے گئے

ٹیکسٹائل شعبے کی مارک اپ اسکیموں کے لئے فنڈز جاری کردئیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی) ٹیکسٹال شعبے کی مارک اپ اسکیموں کے لئے فنڈز جاری کردئیے گئے۔وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری نے ایکسپورٹ فنانس مارک اپ ریٹ سہولت اور ٹیکسٹائل شعبے کے طویل مدتی قرضوں پر مارک اپ ریٹ سپورٹ سہولت کے تحت رواں مالی سال میں ادائیگیوں کے لئے فنڈز جاری کردئیے گئے۔ اسٹیٹ بینک سرکلر کے مطابق یہ فنڈ یکم ستمبر 2010 سے 28 فروری 2011 کی مد کے سو فیصد ایکسپورٹ فانانس مارک اپ ریٹ سہولت اور یکم مارچ 2011سے 31اگست 2011 کی مدت کے طویل مدتی قرضوں پرٹیکسٹائل شعبے کےلئے سو فیصد مارک اپ ریٹ سہولت کی ادائیگیوں کے لئے جاری کئے گئے ہیں۔
ہر کلیم کے سات وزارت ٹیکسٹائل کی رجسٹریشن سرتیفیکٹ کی تصدیق شدہ نقل جمع کرائی جائے۔ 

مزید :

کامرس -