اسحاق ڈار کی امریکا کے کاروباری سفیر مائیکل فرومین سے ملاقات

اسحاق ڈار کی امریکا کے کاروباری سفیر مائیکل فرومین سے ملاقات

  

          و  اشنگٹن(اے پی پی)وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے امریکا کے کاروباری سفیر مائیکل فرومین سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کی باہمی تجارت کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔ وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو پاکستانی معیشت کے فروغ کیلئے موجودہ حکومت کے اقدامات کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا اورکہاکہ مثبت اعشاریے حکومت کے جراتمندانہ فیصلوں کا نتیجہ ہیں۔ملاقات میں پاکستان اور امریکاکے نجی شعبہ جات کے درمیان روابط کو فروغ دینے سے اتفاق کیا گیا جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید وسعت ملے گی۔ اس کے علاوہ سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے اس توقع کا اظہار بھی کیا گیا کہ ٹریڈ اینڈ انویسٹمینٹ فریم ورک ایگریمینٹ کے آئندہ ماہ مئی میں ہونے والے اجلاس سے دونوں ممالک کے تجارتی روابطہ میں مزید اضافہ میں مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -