گندم کی کٹائی کا عمل بروقت شروع کرنے کی ہدایت

گندم کی کٹائی کا عمل بروقت شروع کرنے کی ہدایت

  

 راولپنڈی(اے پی پی)نظامت زرعی اطلاعات پنجاب نے گندم کے کاشتکاروں کو گندم کی کٹائی بروقت شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ فصل کی کٹائی اور گہائی کا موزوں ترین وقت وہ ہے جب فصل پک کر تیار ہو جائے۔ موزوں وقت سے پہلے کٹائی کی صورت میں دانے سکڑ جاتے ہیں جبکہ کٹائی میں غیر ضروری تاخیر کی جائے تو دانوں کا کھیت میں جھڑ جانے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ کٹائی سے پہلے یا کٹائی کے دوران بار بار بارش ہونے کی صورت میں فصل کاٹنے کی بجائے کھڑی رکھنے کو ترجیح دیں۔ کھیتوں میں کھڑے پانی کی نکاسی کا فوری بندوبست کریں۔ موسم اگر گرم اور خشک ہو تو کٹائی کا عمل جلد از جلد مکمل کر لیں۔

مزید :

کامرس -