خرگوش کی کھال سے بنا ہوا اشتہاری بورڈ

خرگوش کی کھال سے بنا ہوا اشتہاری بورڈ

  

آکلینڈ (نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کی ایک کمپنی ”ہیل پیزا“نے اس وقت لوگوں کو بے حد حیران کر دیا جب اس نے خرگوش کی کھال سے بنے ہوئے اشتہاری بورڈ شہر بھر میں لگاڈالے۔ بورڈ لگانے کا مقصد کمپنی نے یہ بیان کیا کہ وہ خرگوش کے گوشت سے نیا پیزا لانچ کرنے لگی ہے، خرگوش کے گوشت کے پیزے نے لوگوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا کیونکہ ان کا خیال تھا کہ خرگوش ایک معصوم جانور ہے اور اس کو صرف پیزا بنانے کیلئے استعمال نہ کیا جائے لیکن اس بات پر کمپنی کا کہنا ہے کہ خرگوش کا گوشت نہ صرف لذیذہے بلکہ خرگوش کی افزائش میں گائے کی افزائش کی نسبت کم آلودگی پیدا ہوتی ہے جبکہ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نیوزی لینڈ کے جنوب میں خرگوش نے کافی تباہی مچا رکھی ہے اور اسکو ختم کرنا بہت ضروری ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ خرگوش کی کھال سے اشتہاری بورڈ بنانے میں کوئی عیب نہیں کیونکہ یہ کھال انہوں نے ایک مذبح خانے سے حاصل کی ہے اور یہ اشتہاری مہم کا ایک حصہ ہے۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -