رواں مالی سال سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 1.6 فیصد اضافہ

رواں مالی سال سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 1.6 فیصد اضافہ

  

اسلام آباد (این این آئی) رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 1.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ انویسٹ کیپ کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا مارچ 2013-14ءکے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 18.66 ملین ٹن تک بڑھ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت کا حجم 18.373 ملین ٹن تھا ۔ فروری کے مقابلہ میں مارچ کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 15.5 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا مارچ کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.139 ملین ٹن تک بڑھ گئی جو فروری کے دوران 2.719 ملین ٹن تھی۔

مزید :

کامرس -